Search

ایک تسبیح تیسرے کلمے کی‘ ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح استغفار کی پڑھتا ہوں۔ صبح و شام۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا تقریباً چار سال پرانا قاری ہوں۔اس رسالے نے مجھے اعمال پر لگا دیا ہے۔ میرے معمولات درج ذیل ہیں:۔
1۔ صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سورۂ یٰسین پڑھتا ہوں اور ساتھ قرآن کا کچھ حصہ جو پہلے سے مقرر ہے وہ پورا کرتا ہوں۔ دن میں کسی بھی وقت سورۂ واقعہ‘ سورۂ تبارک الذی اور سورۂ مزمل پڑھتا ہوں۔ 2۔ آپ کی طرف سے ملا ہوا وظیفہ، تین مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ، تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور آخرمیں تین مرتبہ درودشریف۔ یعنی یہ تمام چیزیں اکتالیس مرتبہ پڑھتا ہوں۔ 3۔129 مرتبہ صبح و شام سورۂ کوثر اول وآخر درودشریف کے ساتھ پڑھتا ہوں۔ 4۔ ایک تسبیح سورۂ اخلاص‘ ایک تسبیح دو انمول خزانہ کا دوسرا حصہ پڑھتا ہوں۔ پہلا حصہ صبح تلاوت کے بعد پڑھتا ہوں۔ 5۔ ایک تسبیح سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھتا ہوں اور ایک تسبیح سورۂ توبہ کی آخری آیت کی پڑھتا ہوں۔6۔صبح و شام گیارہ سو مرتبہ کا ورد اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھتا ہوں۔ 7۔ ایک ہزار مرتبہ روزانہ کی تسبیح پڑھتا ہوں۔ 8۔ ایک تسبیح تیسرے کلمے کی‘ ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح استغفار کی پڑھتا ہوں۔ صبح و شام۔ 9۔ایک تسبیح صبح وشام‘ کی پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ جتنا وقت ملتا ہے یہی درود شریف پڑھتا ہوں۔