Search

ھوالشافی: سندھور چار تولہ‘ تلوں کا تیل دس تولہ‘ نیلا تھوتھا ایک ماشہ‘ تلوں کے تیل کو ایک لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر کوئلوں کی آگ پر رکھیں جب خوب گرم ہو جائے تو سندھور ڈال دیں‘ جوش آنے پر دوا ابل کر باہر آنے کو ہوگی‘ پھر اس کو اتار لیں۔ پھر دوبارہ جوش دیں اسی طرح بار بار کریں۔ جب دوا سیاہ رنگ کی ہوجائے تو نیلا تھوتھا کو باریک سفوف بنا کر اس سفوف کو کڑاہی میں ڈال دیں اور دوا کو اتار لیں‘ٹھنڈا ہونے پر ایک سلاخ لے کرسیاہ مرہم کو ہلاتے رہیں۔ سیاہ مرہم تیار ہے۔ اب موٹے کپڑے کے گول گول پھاہے بنالیں‘ حسب ضرورت پھاہے پر لگا کر پھوڑے پر لگادیں۔ یہ پھاہا پھوڑے کو گلا کر پھوڑ دے گا اور گندا مواد باہر نکل جائے گا۔ دو تین بار کے عمل سے ہر قسم کا پھوڑا ٹھیک ہوجائے گا۔(نصراللہ خان‘ کلورکوٹ)