Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس ماہنامہ کی وجہ سے ہمیں آپ جیسی شخصیت کا معلوم ہوا۔ آپ کے درس ہم انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے روزانہ سنتے ہیں۔ اب ہم تمام گھر والوں کے موبائل میموری کارڈز میں صرف آپ کے درس ہی بھرے ہوئے ہیں۔ ہمیں جب بھی کوئی مسئلہ‘ پریشانی ہوتی ہےہم آپ کا درس لگا کر سننا شروع کردیتے ہیں‘ ساری پریشانی دور جاتی ہے اور ہم بالکل ہلکے پھلکے پریشانی سے آزاد ہوجاتے ہیں۔درس روحانیت و امن کی وجہ سے ہمارے گھر میں امن آچکا ہے‘ ہمارے کاروبار‘ رزق میں برکت آگئی ہے۔ گھریلو ‘ مالی و معاشی پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔اب تو درس نہ سنیں توہمیں سکون ہی نہیں ملتا۔ (م۔ف)