Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کے درجات کو بلند کرے‘ جو دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور لوگوں کی شیطان کے مقابلے میں مدد کرکے ان کو دشمن سے بچارہے ہیں خدا آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔میرے ساتھ عجب معاملہ تھا تین مرتبہ خواب میں کوئی مجھے مارنے کی کوشش کررہا تھا۔ ایک مرتبہ سورۂ قدر‘ ایک مرتبہ اذان اور ایک مرتبہ سورۂ ناس پڑھی تو میری جان بچی۔ اس کے علاوہ میں صبح و شام روزانہ 100 مرتبہ سورۂ ناس پڑھتا ہوں تو مجھے اب نفس کی آگ نہیں جلاتی۔ اس سے پہلے میں اپنے جذبات کے ہاتھوں بہت پریشان تھا۔ مگر آپ کے درس سننے اور درج بالا عمل کرنے کی بدولت میں بالکل پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ (سہیل احمد‘ ملتان)