سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہہے۔ کوئی صاحب اسے ذریعہ معاش نہ بنائے۔
نکاح کی بندش کیلئے:نکاح کی بندش کیلئے حکیم صاحب کی کتاب ’’سورۂ بقرہ کے عمل کے کرشمات‘‘ کتاب (مطبوعہ ادارہ عبقری)لاجواب ہے‘ عمل: ہر اسلامی مہینے ابتدائی سات دن روزانہ سورۂ بقرہ مکمل پڑھیں۔اس عمل کی برکت سے رشتہ بھی ہوجاتا ہے‘ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اولاد بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے بہت سوں کو بتایا اللہ نے سب کی بندشیں ختم کردی ہیں۔ اس کے علاوہ دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ اس لڑکی کو کہیں کہ کثرت سے پڑھے انشاء اللہ بہت جلد شادی ہوجاتی ہے۔
تکان دور کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ:جب زیادہ تھکاوٹ محسوس کریں تب صرف 20 منٹ کیلئے یہ درج ذیل عمل کریں‘ عمل کرنے میں بہت آسان ہے اور دماغ کی نسوں اور جسم کی شریانوں سے ہر قسم کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور انسان سچ مچ پھول سا ہلکا پن محسوس کرتا ہے۔ عمل درج ذیل ہے:۔ ایک بالٹی میں تھوڑا تیز گرم پانی ( جتنا آپ برداشت کرسکیں) لیں‘ اس میں تھوڑا نمک اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈال کر پاؤںپنڈلیوں تک ڈبودیں‘ بیٹھے بیٹھے ہاتھوں سے کوئی اور کام بھی کرسکتے ہیں‘ جب آپ دیکھیں ‘ محسوس کریں پورا نظام شریان نرم پڑگیا ہے‘ پاؤں کے تلے سے ساری تکان باہر نکل جائے گی توباہر نکال کر خشک کرکے جرابیں پہن لیں‘ اگر گرمیوںمیں کریں تو کچھ دیر نارمل پوزیشن کے بعد پنکھے کی ہوا یا اے سی میں جائیں‘ ایسے میں گلٹیاں بھی نہیں رہیں گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382