محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں سال 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں۔ عبقری کی گزشتہ تمام جلدیں پڑھ چکاہوں۔ عبقری کے ایک گزشتہ شمارے سے درج ذیل عمل پڑھا جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ ان دو اسماء کے ذکر سے رزق اور عمر میں ترقی ہوتی ہے‘ ان کا ذاکر کبھی اللہ کے سوا کسی کا محتاج نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ جو شخص ان دونوں اسماء کو عقیق کی انگوٹھی پر کندہ کرکے بائیں ہاتھ میں پہنے تو اس کو رزق آسانی سے ملے اور لوگوں کےدل اس کی طرف مائل ہوں اور جو شخص اس کے حروف کو کسرکرکے سونے‘ چاندی یا زعفران سے شرف شمسی میں لکھ کر روپے کی تھیلی میں رکھے اور ان سے خرچ کرتا رہے تو رقم کبھی ختم نہ ہوگی‘ بشرطیکہ تمام رقم ایک مرتبہ نہ نکالے۔ (کلیم نذیر‘ لاہور کینٹ)