محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ انتہائی شوق سے پڑھتے ہیں اور ہر ماہ ہمیں دس دن پہلے ہی عبقری کا انتظار رہتا ہے۔ میرے پاس پیٹ کی گیس کیلئے دو عدد ٹوٹکے ہیں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔ ھوالشافی: نمک لاہوری دو چٹکی‘ لیموں درمیانہ ایک عدد‘ کھانے کا سوڈا دو چٹکی ایک گلاس پانی میں گھولیے اور پی لیجئے‘ پیٹ کی گیس خارج اور ہاضمے کا لاجواب ٹانک ہے۔ٹوٹکہ نمبر2: سبز چائے‘ دارچینی ‘ سونف‘ زیرہ ایک ایک چٹکی ایک ڈیڑھ کپ پانی میں پکائیے جب ایک کپ رہ جائے تو چسکی چسکی پیجئے‘ پیٹ کی گیس‘ ہلکا بخار‘ سردی لگنا میں بہت مفید ہے۔ ( محمد اکرم صدیقی‘ ہرنولی)