Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور آپ کے درس روحانیت و امن جو ہر جمعرات کو نماز مغرب کے بعد ہوتا ہے اور عبقری کی ویب سائٹ پر لائیو سنا جاسکتا ہے ضرور سنتا ہوں۔ درس کے دوران جو بھی اعمال آپ بتاتے ہیں انہیں ضرور کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ الحمدللہ آپ سے بیعت ہوچکا ہوں۔ اس وقت تک جو روزانہ کے میرے معمولات ہیں وہ ذیل میں ہیں۔ سورۂ بقرہ کا پہلا اور آخری رکوع‘ سورۂ یٰسین‘ سورۂ حشر کی آخری تین آیات‘ سورۂ ملک‘ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات روزانہ پڑھتا ہوں اور درج بالا تمام آیات زبانی یاد کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ چاروں قل روزانہ تین مرتبہ پڑھ کر جسم پر پھونک مارتا ہوں‘ قرآن پاک کی تلاوت ہر نماز کے بعد کرتا ہوں۔ میری تسبیحات روزانہ کی یہ ہیں:۔ تیسرا کلمہ روزانہ سو مرتبہ‘ استغفار تین سو مرتبہ‘ درودشریف تین سو مرتبہ‘ ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ نمبر ایک  اور دوانمول خزانہ نمبر دو 313 مرتبہ پڑھتا ہوں

سو مرتبہ‘

سو مرتبہ

و مرتبہ

 کم از کم گیارہ سو مرتبہ صبح و شام اور ہر نماز کے بعد 121 مرتبہ۔ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 سات مرتبہ

صبح و شام گیارہ مرتبہ روزانہ اس کے علاوہ صبح و شام کی مسنون دعائیں اور 

سو مرتبہ کم از کم روزانہ پڑھتا ہوں۔ درج بالا تمام اعمال تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد میری زندگی میں آئے ہیں۔ الحمدللہ! (ر۔خ۔ م)