Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ عبقری میں موجودنسخہ جات استعمال کرتے رہتے ہیں لاجواب فوائد ملتے ہیں۔ عبقری قارئین کے لیے میں اپنے دو عدد آزمودہ نسخہ جات لایا ہوں۔ یقیناً ان کے استعمال سے قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ نسخہ نمبر1: سفوف مغلظ (جریان کیلئے بھی مفید ہے) ھوالشافی: موصلی انڈیا سفید ایک تولہ‘ ثعلب پنجہ ایک تولہ‘ ثعلب مصری ایک تولہ‘ اسگندھ ناگوری ایک تولہ‘ ستاور ایک تولہ‘ تال مکھانہ دو تولہ‘ لاجونتی دو تولہ‘ تخم اوٹنگن دو تولہ‘ گوند دیسی کیکر پچاس گرام۔ ترکیب: تمام چیزوں کا سفوف بناکر آدھ چمچ صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے کے قریب نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔ نسخہ نمبر2: دماغی کمزوری کیلئے: ھوالشافی: چھلکا اسپغول آدھ کلو‘ دیسی گھی خالص دو سو گرام۔ دیسی گھی کو چھوٹی کڑاہی میں گرم کریں اور اس میں آدھ کلو چھلکا اسپغول ڈال دیں۔ جب ہلکا براؤن ہوجائے تو اتار کر‘ ٹھنڈا کرکے کسی برتن میں محفوظ کرلیں۔ رات سونے سے پہلے پچاس گرام چھلکا نیم گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں۔ انشاء اللہ دماغی کمزوری بھی دور ہوجائے گی اور قبض بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ یہ نسخہ لاجواب ہے اور بارہا کا آزمودہ ہے۔  (حفیظ الرحمٰن‘ لاہور)