Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر میرے اور میرے بچوں کی طرف سے لاکھوں دعائیں‘ اللہ آپ کو عزت‘ ترقی اور خوب صحت دے اور آپ کو آپ کے بچوں پر سلامت رکھے۔ آمین! اللہ پاک آپ کو حضورنبی کریم ﷺ کے ساتھ جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین!۔ عبقری سے تعلق کے بعد زندگی بدل گئی ہے‘ میں نے پردہ کرنا شروع کردیا‘ گھر سے ٹی وی نکال دیا ہے‘ میرے تینوں بیٹوں نے ڈاڑھیاں رکھ لی ہیں۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا تعلق عبقری اور تسبیح خانہ سے جڑگیا ہے۔ ایک عمل میرا بارہا کا آزمودہ ہے کہ جب مجھےکوئی مشکل پڑجاتی ہے میں آپ کے مرشد حضرت  خواجہ سید عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی روح کو سورۂ فاتحہ‘ سورۂ اخلاص‘ آیۃ الکرسی اول و آخر ایک مرتبہ درودشریف پڑھ کر ایصال ثواب کرتی ہوں۔ تو میرا کام فوری ہوجاتا ہے۔ ہر مشکل ٹل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی کوئی چیز یا فرد گم ہوا ہم نے

پڑھا ہے‘ گمشدہ فوری مل جاتا ہے۔ میرے بیٹے کا دیرینہ ایگزیمیا صرف کافور اور گندھک کو ہم وزن پیس کر اس میں ناریل کا تیل ڈال کر مرہم بنا کر لگانے سے ٹھیک ہوگیا۔ (صائمہ کامران‘ کراچی)