محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً دو سال کے عرصہ سے آپ کے رسالہ کا مستقل قاری ہوں اور یقین فرمائیں کہ اپنی 53 سالہ زندگی میں مَیں نے آج تک اتنا مفید رسالہ نہیں دیکھا۔ جبکہ مطالعہ میرے مشاغل میں شامل ہے اللہ کی مخلوق کیلئے آپ کے دل میں جو درد ہے وہ درد اور خدمت کا جذبہ بہت کم لوگوں میں نظر آتا ہے اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین! ۔جناب محترم! اکثر دودھ پلانے والی مائیں دودھ پلاتے ہوئے بچے کا سر پستان میں لگنے سے ایک ناقابل برداشت تکلیف میں مبتلا ہوجاتی ہیں اور یہ تکلیف زیادہ دن رہے تو کینسر میں بدل جاتی ہے۔ اس کیلئے علاج یہ ہے کہ اگر سیدھے پستان میں تکلیف ہے تو الٹے ہاتھ کی کلائی پر کسی محرم سے سرسوں کا تیل ملوالیں اور اسی طرح اگر سیدھے پستان میں تکلیف ہوتو الٹے ہاتھ کی کلائی میں قابل برداشت سخت ہاتھ سے تیل ملوالیں۔ ان شاء اللہ فوراً آرام آجائے گا۔ بارہا کا آزمودہ ہے۔جس کو فائدہ ہو وہ میری مرحوم والدہ کیلئے دعائے خیر ضرور کرے۔ (چاند محمد‘کراچی)