Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت فرمائے اور آپ کا سایہ ہم جیسے لوگوں پر سدا قائم رکھے۔ آمین! میں نے آپ کا رسالہ عبقری 2010 سے اپنے گھر لگوایا ہواہے۔ الحمدللہ اس ماہنامہ میں آنےوالے وظائف کو پڑھ کر ہم نے دنیاوی اور دینی بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں‘ میں نے حاجت کے نوافل اور سورۂ یٰسین والا وظیفہ ماہنامہ عبقری میں پڑھا۔ میں نے یہ عمل اپنے مکان کی نیت کرکے کرنا شروع کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے سبب بنایا اور صرف دو سال بعد ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ الحمدللہ اب پانچ وقت کی نماز‘ تہجد اورماہنامہ عبقری میں آئے وظائف پڑھتی ہوں۔ تلاوت قرآن اور تسبیحات پڑھتی رہتی ہوں۔ ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون جنات کا پیدائشی دوست تو بہت ہی زبردست ہے۔ علامہ صاحب کے زندگی کے بیتے واقعات پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ درس روحانیت و امن تو ہمارے لیے نجات کاذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ دفتر ماہنامہ عبقری سے برکت والی تھیلی بھی منگوائی ہوئی ہے اور اس پر باقاعدگی سے 129 مرتبہ صبح و شام سورۂ کوثر پڑھ کر دم کرتی ہوں اورجب بھی پیسے نکالتی یا ڈالتی ہوں ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر پھونک مار دیتی ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ماہنامہ عبقری نہ ملتا تو آج بھی ہم اعمال سے دور اور کرائے کے مکانات میں دھکے کھارہے ہوتے۔ (حمیراایوب)