مجھے جَو کے دلیہ کے متعلق کچھ بتائیے‘ اس کے کیا فوائد ہیں؟ (مسز شاہ نواز‘ بلجیم)
مشورہ:ہمارے پیارے نبی ﷺ کو ستو بہت پسند تھے۔گیہوں سے بھی ستو تیار کیے جاتے ہیں‘ مگر آپﷺ کو جَو کے بنے ہوئے ستو بہت پسند تھے۔ جَو جسمانی کمزوری دور کرتے ہیں‘ معدہ کی سوزش میں مفید ہیں‘ جسم سے ساری غلاظت کا اخراج کردیتے ہیں‘ پیاس کو تسکین دیتے ہیں‘سب سے بڑی بات حضور نبی کریم ﷺ نے جَو کے بارے میں دو باتیں ارشاد فرمائی ہیں‘ مریض کے دل سے بوجھ کو اتار دیتا ہے‘ غم اور فکر سے نجات دیتاہے۔ جَو کا دلیہ عام مل جاتا ہے‘ دودھ میں پکائیے اور ایک چمچ شہد ڈال کر ناشتہ میں کھائیے‘ جسم کو تقویت اور معدہ کا السرچند ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔