میں نے یہ ٹوٹکہ پڑھا تھا کہ اگر شرابی کی شراب چھڑوانی ہوتو اس کی شراب کی بوتل میں کوے کا خون شامل کردیا جائے اور وہ اسے پلادی جائے تو شرابی شراب سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیتا ہے۔اچھے صابن کی پہچان:ایک شیشے کے برتن میں تھوڑا سا پانی لیں اس میں صابن کا ایک ٹکڑا گھول دیں اب اس صابن ملے پانی میں ہلدی ملا دینے سے پانی اپنی سابقہ رنگت برقرار رکھے تو صابن خالص‘ اگر پانی سرخ رنگ کا ہو جائے تو صابن ملاوٹی ہوگا۔سگریٹ اور حقہ چھڑانا :سفیدے کے پتے خشک کرکے ہاتھ سے مسل لیں یا گرائنڈر میں موٹا کوٹا پیس لیں اب اس کے سگریٹ بنا کر پی لیں یعنی اس خشکے کو سگریٹ میں بھریں تمباکو نہ بھریں۔ سینے میں جما ہوا بلغم نکل جائے گا اور سرگیٹ کی طالب بھی ختم ہو جائے گی اسی طرح حقے میں تمباکو کی بجائے سفیدے کے پتے مسل کر کش لگائے جاسکتے ہیں۔ 50 سالہ حقے کے پینے والے بھی حقہ کا استعمال ترک کرگئے۔(محمد وقاص انور بھٹی، لاہور)