محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک متوسط طبقہ کا زمیندار ہوں اور گزر اوقات بھی زمینداری سے وابسطہ ہے‘ عرصہ چار سال سے عبقری سے رشتہ جڑا ہوا ہے۔اس کی وجہ بھی عرض کرتا چلوں کہ میں ڈیڑھ سال سے کمردرد یعنی مہروں کے درد اوریورک ایسڈ میں مبتلا تھا کہ ایک عزیز کے ہاںگجرات میں قیام کرنا پڑا‘ وہاں ماہنامہ عبقری پڑا تھا اس کو پڑھنا شروع کردیا تو وہاں آپ کا ایک مضمون ’’ہلدی اور کچور پر میرے مشاہدات‘‘ پڑھا۔ صبح دونوں چیزیں پنسار سے لیں اور استعمال شروع کردیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے 15 دن میں دونوں تکالیف سے نجات مل گئی اور میں صحت مند اور تندرست ہوگیا۔ بس اس وقت سے میں عبقری کا مستقل قاری بن گیا‘ اس کے بعد آپ کے درس بھی سننا شروع کردئیے‘ بس جیسے جیسے عبقری پڑھتا گیا اور درس سنتا گیا میری زندگی بدلتی گئی‘ ماہنامہ عبقری سے وظائف پڑھ کر دلی سکون ملنا شروع ہوگیا۔ (عطا حسین‘ ماڑی)