Search

کدو کا گودا پانچ تولہ، املی چھ تولہ، کھانڈ تین تولہ ایک سیر بھر پانی میں جوش دیں جب ایک پائو پانی باقی رہ جائے تو اتار کر‘چھان کر‘ سرد کرکے ایک ہفتہ پلاتے رہیں۔ دماغ اور جگر کی گرمی دور اور دماغ طاقتور ہو جائیگا ‘یہ میرا نسخہ آزمایا ہوا ہے۔سردردختم:جس کے سر میں درد ہو اسے ایک چٹکی نمک زبان پر رکھ لینا اور دس منٹ کے بعد ایک گلاس سردپانی پینا چاہیے درد دور فوراً ہو جائیگا ۔ (نوٹ: ہائی بلڈپریشر کے مریض یہ ٹوٹکہ نہ آزمائیں)(حمزہ حنیف، کلاسن آباد)