Search

کوئی ایسا آسان ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرے چہرے کا گہرے رنگ کا بدنما داغ مٹ جائے۔ چہرے کے بالوں کے لیے کریمیں استعمال کرتی رہی اب جلد حساس ہوگئی ہے آپ مجھے مشورہ دیجئے۔(مسز شاہنواز، ڈنمارک)
آپ کو ڈنمارک میں کہیں گھیکوار مل جائے تو اس کا گودا داغ پر دن میں دو تین بار لگائیے۔ کسی ہندوستانی سٹور سے ایلوا بھی خرید سکتی ہیں یہ سیاہ رنگ کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ پانی میں بھگو کر اس کا لیپ لگائیے۔ کچھ نہ ملے تو زیتون کا تیل رات کو یا دن میں تین بار سادہ دہی لگائیے ہوسکتا ہے اس نسخہ سے آپ کے چہرے کی جلد ٹھیک ہو جائے۔ زیتون کے ایک چمچ تیل میں آدھا چمچ شہد اور لیموں کا رس چند قطرے ملا کر بھی لگا سکتی ہیں۔