محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے شناسائی چار سال پرانی ہے‘ تسبیح خانہ کبھی آنانہ ہوا‘ کوشش بھی کی مگر لاہور نہ جاسکے۔ میری خوشی کا اس دن ٹھکانہ نہ رہا جب میںنے عبقری رسالہ میں ’’ گوشہ درود و سلام‘‘ کراچی کے بارے میں پڑھا۔ میں نے اپنی بیٹی کی 3 سال پہلے چچا کے بیٹے کے ساتھ منگنی کی لیکن وہ شادی کیلئے تیار نہیں ہو رہے تھے۔آج کل کرتے کرتے 3 سال ہوگئے۔میری بیٹی نے مجھے ’’گوشہ درود و سلام‘‘ جاکر اعمال اور دعا کرنے کا کہا۔ میں اپنی بیٹی اور شوہر کو لے کر وہاں گئی۔وہاں بتائے اعمال کیے اور کریم رب سے دعا کی کہ مولا میری بیٹی کا گھر بسا دے‘گوشہ درود و سلام سے آئے تو تیسرے دن لڑکے والوں نے رابطہ کیا‘ خود ہی شادی کی تاریخ طے کردی۔ الحمدللہ! رمضان کے بعد بیٹی کی شادی اور رخصتی ہے۔(اہلیہ اعظم خان‘ نیولانڈھی کراچی)