Search

میری عمر 19سال ہے۔ کالج میں پڑھتی ہوں۔ نہانے کے تین چار گھنٹوں بعد میرے جسم سے شدید بدبو آنے لگتی ہے۔ اب میں کب تک نہاتی جائوں؟ نیلوفر کے خشک پھولوں کا ٹوٹکہ استعمال کیا مگر پھر بھی بو نہیں گئی۔ مجھے بتائیے کیا کروں۔ (س،م۔کراچی)
مشورہ:دو تین مٹھی بھر نیم کے پتے لے کر سات آٹھ گلاس پانی میں خوب پکائیے۔ ٹھنڈا کرکے چھان کر رکھ لیجئے۔ جب نہا چکیں تو نیم کے پتوں والا پانی جسم پرڈالیے۔ پھر اسے خشک نہ کیجئے نہ تولیہ سے صاف کریں تاکہ پانی بدن میں رچ بس جائے۔ مزید براںنیم کے پتے سائے میں سکھا کر باریک سفوف کی طرح پیس کر رکھیے یہ پائوڈر جسم پر لگائیے۔ میتھی دانہ بھی منگوا کر رکھیئے۔ دو پیالی پانی میں ایک چمچی میتھی دانہ ڈال کر پکائیے۔ جب ایک پیالی رہ جائے، تو ڈھانپ کر چائے کی طرح دم دیجئے۔ ٹھنڈاہونے پر اس میں تھوڑی سی چینی ڈال کر صبح و شام پیجئے۔ دو تین ہفتے میں فرق محسوس ہوگا۔ اسی طرح پودینے کے پتے دھوکر رات کو آسمان کے نیچے رکھ دیجئے۔ صبح 21 پتے لے کر سوا پیالی پانی میں پکائیے۔ جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ایک چمچہ شہد اور آدھے لیموں کا رس ملا کر پی لیں۔ درج بالا دونوں نسخوں میں سے کسی ایک پر عمل کریں۔ تین ہفتے بعد نتائج ظاہر ہوں گے دو تین دن میں نہیں۔