Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو کامیاب نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہا ہوں تاکہ لاکھوں کا بھلا ہو اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنے۔ پرانی کھانسی کیلئے: ھوالشافی:آملہ، پیپل دراز، سونٹھ ہموزن لے لیں‘ کوٹ چھان کر سفوف بنالیں ۔ مقدار خوراک: آدھا چمچ چائے صبح اور آدھا چمچ چائے والا شام کو تازہ پانی کے ہمراہ لیں۔ان شاء اللہ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں پرانی سے پرانی کھانسی اس عمل دور ہوجائے گی۔