محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کافی عرصہ سے بیرونی خارش کا مسئلہ تھا‘ سارا دن خارش کرکرکے گزرتا تھا‘ مجھے میری ایک جاننے والی نے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ فوراً منگوا کر استعمال کرو‘ میں نے اسی وقت ان کی بتائی چیزیں بازار سے منگوائی اور استعمال کرنا شروع کردی۔صرف چند دن ہی استعمال کیا اور میں بالکل تندرست ہوگئی۔ اب اپنا مشاہدہ قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ھوالشافی:20 روپے کی گندھک لیں اور دس روپے کا نیلا تھوتھا ‘دونوں کو یکساں کرکے پیس لیں کسی بھی وقت اتنے سرسوں کے تیل میں یا ویزلین میں مکس کریں کہ مرہم بن جائے اور لگادیں‘ ان شاء اللہ۔ ہر قسم کی خارش ختم ہوجائے گی۔(کشور سلطانہ‘بھکر)