Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو ایک جن تنگ کرتا تھا‘ بہت تکلیف دیتا تھا‘ میرا ایک رشتہ دار ہے اور بہت اچھا دوست بھی‘ وہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہے اور اس کا تسبیح خانہ کے ساتھ روحانی تعلق بھی ہے۔ اس نے مجھے افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا یعنی سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ ہر گھنٹے کے بعد پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن یاقہار کھلا پڑھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ چند دن عمل کرنے سے ہی میری بیوی ٹھیک نہیں بلکہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ وہ دن اور آج کا ہر ماہ ہمارے گھر عبقری ضرور آتا ہے۔ (عبدالرزاق‘ پشاور)