محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںا ور میرے شوہر آپ کا ماہنامہ عبقری بہت ہی شوق سے پڑھتے ہیں۔اس میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت ہی کمال کے ہوتے ہیں ہمارے بہت سے دیرینہ مسائل حل ہوئے۔درج ذیل میرا آزمایا ہوا عمل ہے‘ میں نے جس کو بھی کرنے کیلئے کہا انہیں بھرپور فائدہ ہوا۔ عمل یہ ہے کہ جب بھی آپ کی کوئی بھی چیز گم ہوجائے وہ یہ وظیفہ جب تک چیز مل نہ جائے پڑھتے رہیں۔ ان شاء اللہ وہ چیزضرور مل جاتی ہے۔ وظیفہ یہ ہے: اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ میری بہن کی سونے کی چین گم ہوگئی تھی‘ میں نے سب کو کہا کہ یہی وظیفہ مسلسل پڑھتے رہیں اور بالآخر سونے چین اس عمل کی برکت سے مل گئی۔ میرے شوہر کا پرس گم ہوگیا تھا‘ اسی وظیفے کی برکت سے ملا۔ اس لیے جس کی کوئی بھی چیز گم ہوجائے۔ یقین کے ساتھ اس وظیفے کو پڑھیں۔ ان شاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔ (کوثر رشید‘ لاہور)