Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور ہر تکلیف سے بھی محفوظ رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عزت اور ترقی دے‘ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔میرا مسئلہ یہ تھا میرے گردوں میں سخت انفیکشن تھا‘ میری پروٹین بذریعہ پیشاب ضائع ہوتی تھی اس کے علاوہ میرے گردوں میں کریٹینن بھی بڑھی ہوئی تھی‘ بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہ پڑتا۔ پھر مجھے ایک بزرگ نے ایک ٹوٹکہ بتایا‘ جس کے چند ہفتے استعمال سے ہی میرے گردے بالکل ٹھیک ہوگئے‘ اب الحمدللہ میں مکمل صحت یاب ہوں اور چند دنوں بعد میں امریکہ جارہی ہوں جہاں میری شادی ہورہی ہے‘ دعا کیجئے گا کہ اللہ تعالیٰ اپنا کرم و فضل فرمائے رکھے۔ ٹوٹکہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: ریٹھے کے بیج لے کر ان کے مغز نکال لیں‘ دو صبح اور دو شام کو پانی کے ساتھ کھالیں۔ جن کے ڈائیلائسز ہورہے ہیں وہ بھی کھاسکتے ہیں۔ (ملیحہ طارق کمال‘ لاہور)