محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی اور صحت دے‘ ہمیشہ تسبیح خانہ آباد رہے‘ آپ اللہ کے حکم سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ میری بہن کی شادی تھی‘ بارات والے دن 400 مہمان آگئے‘ ہم سب نے مل کر سورۂ کوثر 129 مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کیا اور اس پانی کو ہر کھانے میں تھوڑا تھوڑا ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت ڈالی کہ 400 افراد نے جی بھر کرکھانا کھایا اور حیرت کی بات کہ بعد میں ہم نے پورے محلے میں بھی تقسیم کیا۔ اللہ تعالیٰ نے میرے ابو کی عزت رکھ لی‘ اس کریم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ پھر ہم نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے‘ اپنے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔(م۔ح‘ بہاولپور)