محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو آباد رکھے‘ انہیں ایمان والی زندگی نصیب فرمائے۔ میں نے عبقری میں سورۂ الم نشرح کے بارے میں پڑھا تھا کہ کہیں ٹریفک کے رش میں پھنس جائیں تو سورۂ الم نشرح تین بار پڑھ لیں۔ ہم کہیں بھی جاتے ہیں‘ سڑک پر جتنا بھی رش ہو ہم سورۂ الم نشرح تین بار پڑھ لیں‘ راستہ کھل جاتا ہے۔ ہم کراچی میں رہتے ہیں‘ یہاں بہت ٹریفک کا رش رہتا ہے‘ ہمارا گھر مین روڈ کے قریب ہے‘ سڑک کراس کرنا بہت مشکل ہوتا تھا‘ جب سے تین بار سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کی بہت سہولت اور جلد سڑک کراس ہوجاتی ہے‘ یا کوئی روڈ کراس کروا دیتا ہے۔ ایک بار نہیں بلکہ روزانہ بار بار کا آزمودہ ہے۔(رحیمہ‘ کراچی)