Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔یہ ٹوٹکہ میں نے 1998ء میں استعمال کیا تھا‘ تقریباً دو یا تین بارکے استعمال کے بعد اس کی کبھی ضرورت نہیں رہتی۔ جن کے بال دو منہ والے ہوجائیں وہ ثابت اسپغول نہانے سے پہلے ایک چمچ ایک گلاس پانی میں بھگودیں‘ جب یہ پھول جائے تو بالوں کو دھونے کے بعد یہ اسپغول دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح مل کر بالوں کے سروں پر اچھی طرح ملیے‘ جب تمام بالوں پر یہ اسپغول اچھی طرح مل لیں تو پھر پانی سے بال دھو لیں‘ جب بال کچھ کچھ گیلے ہوں تو ان میں کنگھی پھیرلیں کیونکہ اگر یہ خشک ہوجائیں تو اسپغول کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ دو یا تین بار کے استعمال سے دو منہ بال ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں۔ کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ (طاہرہ‘ ساہیوال)