Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سردیوں کی آمد آمد ہے‘ پاکستان کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے‘ ایسے موسم میں اکثر سینےپر بلغم جم جاتی ہے جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ سینے پر بلغم جمی ہوئی ہو تو فرائی پان یا توے پر دو تین چمچ شہد اتنا گرم کریں جتنا آپ کی زبان برداشت کرسکتی ہے۔ رات کو سوتے وقت قابل برداشت گرم گرم شہد چاٹ کرفوراً سو جائیں۔ شہد چاٹنے کے بعد پانی ہرگز نہ پئیں ۔صبح بیدار ہونے کے بعد ہلکی سی کھانسی کے بعد بلغم منہ کے ذریعے خارج ہوجائے گی اور باقی پاخانے کے راستے خارج ہوجائے گی۔ یہ ٹوٹکہ آزمودہ اور بے ضرر ہے‘ضرور آزمائیے۔ (فرحانہ اقبال‘ حیدرآباد)