Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے پاس اپنی والدہ کے علاج کیلئے حاضر ہوئی تھی‘ آپ نے مجھے 21 جمعراتیں درس میں شرکت کرنے کی تاکید کی تھی۔ میری والدہ کوتو صحت مل گئی مگر درس کی وجہ سے میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ وہ مسئلہ یہ تھا کہ میں پچھلے چار سال ایک ادارے میں جاب کررہی ہوں لیکن ایک کنٹریکٹر کے طور پر اور بہت معمولی سی تنخواہ پر جبکہ میں نے اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں ماسٹر کیا ہے وہ بھی اول پوزیشن میں‘ جاب پر بھی اپنا کام احسن طور پر انجام دیتی ہوں اور ہر سال اے ریٹنگ جاتی ہے۔ میرے پیپرز ریگولر ہونے کیلئے کافی عرصہ سے گئے تھے اور کوئی امید نظر نہیں آتی تھی لیکن جب سے میں نے درس پر آنا شروع کیا اور باقی اعمال کیے تو بات بن گئی اور اب کچھ دنوں میں میرا اپوائنٹمنٹ لیٹر آجائے گا۔ یہ سب اس لیے ہوا کہ میں درس میں آئی‘ نماز و قرآن پڑھنا شروع کیا‘ اعمال کیے‘ دعا کی اور اللہ پاک نے سن لی۔

(عظمیٰ افضل‘ لاہور)