محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کا رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔اس رسالے نے مجھے بہت کچھ دیا‘ میرے بہت سے مسائل حل ہوئے بلکہ جس جس کو میں نے بتائے سب کے مسائل حل ہوئے۔ خاص کر مراقبہ والا کالم تو میرے نزدیک اس رسالے کی جان ہے۔ میں مراقبہ پچھلے تین سال سے کررہی ہوں‘ جب بھی کوئی مسئلہ ہو مراقبہ کرو سب کچھ سامنےآجاتا ہے۔ پچھلے دنوں مجھے ہر طرف سے مشکلات نے گھیر لیا تھا‘ میرے بھائی نے پتہ کرکے بتایا کہ تمہارے اوپر کسی نے جادو کیا ہے‘ میں نے مراقبہ کیا تو اُسی رات مجھے وہ عورت مجھ پر جادو کرواتی ہوئی نظر آئی اور ساتھ مجھے اشارہ دیا گیا کہ اس سے کنارہ کشی اختیار کرلو۔چنددن مسلسل مراقبہ کرنے کے بعد مجھ پر جادو کے اثرات کم ہونا شروع ہوگئے اور الحمد اللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ جو بھی مسئلہ ہو‘ اُس مسئلہ کو ذہن میں رکھ کر مراقبہ کریں آپ کا مسئلہ بالکل ٹھیک۔ (ایک بہن)۔