Search

باپ کا حکم مانو تاکہ خوش حال ہوسکو۔ باپ کی سختی برداشت کرو‘ تاکہ باکمال ہوسکو۔ باپ کے سامنے اونچا نہ بولو ورنہ اللہ تم کو نیچا کردے گا۔ باپ کی باتیں غور سے سنو تاکہ دوسروں کی نہ سننی پڑے۔ باپ ایک مقدس محافظ ہے جو ساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتا ہے۔ باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں ورنہ تم کو اللہ جنت سے گرا دے گا۔ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیور ہے جو کہ گھر کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے چلاتا ہے۔ ماں کی دعا کا شوق رکھ مگر باپ کی بددعا سے ڈر۔ اگر ماں جنت ہے تو باپ اس کا دروازہ ہے۔

(حاجی محمد وارث‘ راولپنڈی)