محترم حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے کی تعریف میں کیا لکھوں‘ بس اتنا کہوں گا کہ اس سے اچھا رسالہ آج تک میں نے نہیں دیکھا ۔اس کا ایک ایک لفظ لاکھوں کروڑوں کا فائدہ دے دیتا ہے۔ لاجواب وظیفے اور بے مثال ٹوٹکوں نے ہمارے بہت سے مسائل اور بیماریاں دور کردیں اور اگر بات کریں روحانی محفل کی ۔۔۔ تو کیا ہی بات ہے! مجھے بھولنے کی بیماری تھی‘ سینکڑوں جگہ سے علاج کروایا‘ معجونیں استعمال کیں‘ گولیوں کے پتے کھاکھا کر تھک گیا۔ آخر ایک دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب کوئی دوائی نہیں کھانی‘ صرف روحانی محفل کرنی ہے اور اللہ سے دعا کرنی ہے کہ یااللہ مجھے اس بیماری سے نجات عطا کر۔ بس۔۔۔!!! صرف تین ماہ مسلسل روحانی محفل کی اور روحانی محفل کے بعد رو رو کر اللہ سے دعا کی اللہ نے کرم کردیا اور بھولنے کی شدید بیماری سے اب میری جان چھوٹ گئی ہے‘ اب بھولی ہوئی باتیں‘ چیزیں مجھے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ اب تومیری خوشی کی کوئی حد ہی نہیں ہے۔اب میں نے گھر سے ساری ادویات‘ معجونیں باہر پھینک دی ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ (عبدالماجد‘ لاہور)۔