Search

پہلے 7 یا 11 بار درود پاک پڑھ کر دھدر پر پھونک ماریں پھر آیت الکرسی ایک بار پڑھ کر دھدر پر پھونک ماریں‘ پھر سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کرسوئی(کپڑوں والی سوئی) سے دھدر کے گرد دائرہ بنانا ہے۔ (اس دوران سانس نہیں لینا) پھر سات بار اوپر سے نیچے لائنیں لگانی ہیں‘ دائرے کے اندر اوپر سے نیچے لائنیں (سانس نہیں لینا) اور سات بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنی ہے۔ پھر سات بار بسم اللہ مکمل پڑھ کر آڑھی لائنیں لگانی ہیں(جیسے کاپی پر ڈبے بناتے ہیں) سانس روک کر‘ پھر سات بار درود شریف پڑھ کر پھونک مارنی ہے۔ پھر ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر پھونک مارنی ہے۔ آخر میں تین بار یاشافی یاشافی یاشافی کہہ کر پھونک مارنی ہے۔ تین دن کے دم سے پورے جسم کی الرجی‘ دھدر‘ سکن پرابلم وغیرہ ٹھیک ہوجاتی ہے۔(طاہرہ ظفر)۔