Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً 4 سال پہلے میں نے آپ کو اپنے بیٹے کے بارے میں خط کے ذریعے پوچھا تھا اس کو گندم الرجی تھی‘ وہ روٹی نہیں کھاسکتا تھا‘ ڈاکٹروں نے اس کی روٹی بند کراکے چاول پر لگادیا تھا‘ اگر وہ روٹی کھالیتا تو فوراً موشن کردیتا‘ اس کے پیٹ کی آنتیں پھولی رہتی تھیں۔ آپ نے مجھے بتایا تھا کہ اس کو پودینے اور چھوٹی الائچی پانی میں ابال کرپلائیں۔ میں اس کو وہ پانی دو ماہ دیا‘ اس کی وجہ سے اس کی الرجی ختم ہوگئی‘ وہ ماشاء اللہ روٹی وغیرہ ہر چیز کھاتا ہے۔ اب اس کو کبھی موشن نہیں لگے۔(روبینہ فراز)۔