محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا نام اویس محمود ہے‘ میں جماعت سوئم کا طالب علم ہوں اور قرآن پاک حفظ کررہا ہوں‘ میرا چھٹا پارا ہے۔ آپ دعا فرمائیں۔ میں پہلی بار آپ کی خدمت میں حاضر ہورہا ہوں ۔ رسالہ عبقری کیلئے چھوٹی سی کاوش حاضر خدمت ہے۔
حماقت کی نشانی: بغیر نیکی اور عبادت کے آخرت میں ثواب و جنت کی امید۔ خود بے وفائی کی عادت ہوتے ہوئے دوسروں سے وفا کی امید۔ بداخلاقی یا بخل کے ہوتے ہوئے سچا دوست ملنے کی امید۔ آرام طلبی اور سستی کے ساتھ مراد پانے کی امید۔ گھروالوں سے روز لڑنے کے باوجود گھر میں چین و راحت کی امید۔ (اویس محمود‘ ڈیرہ غازیخان)۔