ھوالشافی: سرخ پھٹکڑی‘ نیم کے پتے ‘ نیم کا چھلکا تمام ایک ایک پاؤ‘ لونگ آدھ پاؤ‘ میٹھا سوڈاآدھ پاؤ۔ سب کو باریک پیس کر صبح ناشتہ سے قبل رات کھانے کے بعد تین روزمتواتر دانتوںپر لگا کر منہ بند کرکے جمع شدہ گندا پانی پھینک دیں‘ پھرکچھ دیر منہ بند رکھیں ریشہ پانی کی صورت نکل جائے گا۔ دانتوں کو انگلی سے صاف کریں پھر کلی کرکے کھانا وغیرہ کھائیں۔ آزمودہ ہے۔(رحمت علی‘ کراچی)۔