محترم حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ چھ ماہ سے آپ کی زیرادارت چھپنے والا ماہنامہ عبقری باقاعدگی سے پڑھتا ہوں‘ یہ ماہنامہ بلامبالغہ نہ صرف ایک صدقہ جاریہ ہے بلکہ آج کل کے دور میں جسمانی‘ روحانی‘ نفسیاتی‘ علمی اور معاشی لحاظ سے بیمار ہموطنوں کیلئے ایک مؤثر ذریعہ علاج بھی ہے۔ ضرورت صرف پختہ یقین اور عمل کی ہے۔ محترم حکیم صاحب! چند سالوں سے میرے بائیں گردے میں بہت بڑی پتھری ہے اور مثانہ بھی پتھریوں سے بھرا ہوا ہے۔ آج تک کوئی حکیمی دوا میں نے اس کیلئے استعمال نہیں کی‘ مگر ماہنامہ عبقری کے شمارہ مارچ 2011ء کے صفحہ نمبر 35 پر دئیے جانے والے ’’میری زندگی کے مجرب نسخہ جات‘‘ میں بڑی سے بڑی پتھری توڑنے کیلئے ہلدی کا سفوف (تین گانٹھ ہلدی ہموزن لیموں کے پانی میں 3 بار تر اور خشک کرنے کے بعد سفوف بنائیں) آدھا ماشہ صبح وشام پانی کے ساتھ استعمال کررہا ہوں۔ اس سے کافی افاقہ محسوس کررہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اس نسخہ کے استعمال سے ساری پتھری انشاء اللہ آہستہ آہستہ پتھری خارج ہوجائے گی۔(میجر (ر)بشارت احمد کیانی‘ راولپنڈی)۔