محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ میں آپ کو اپنا ایک مشاہدہ لکھ رہا ہوں جو آپ عبقری میں چھاپ دیں۔ ایک مرتبہ میں نے نیٹ پر پڑھا تھا کہ سامان وغیرہ کی فروخت کیلئے سورۂ یوسف کی آیت نمبر 80 پڑھیں تو انشاء اللہ وہ چیز فروخت ہوجائے گی۔ میرے دو عدد پلاٹ پچھلے کئی سالوں سے باوجود کوشش کے نہیں بک رہے تھے‘ میں نے درج بالا آیت سارا دن خوب پڑھنا شروع کردی۔ چند دنوں کے بعد حیران کن طور پر میرے دونوں پلاٹ فروخت ہوگئے۔ یہی عمل ان دکاندار حضرات کیلئے بھی ہے جن کا سامان نہیں بک رہا‘ دکان پر بیٹھ کر یہ آیت مسلسل بار بار پڑھیں انشاء اللہ حیران کن طور پر بکری میں خوب اضافہ ہوگا۔ (محمد ارشاد ارائیں‘سکھر)