Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ میں نے پہلے بھی کئی خط لکھے ہیں اور خط لکھنے سے دل کو سکون ملتا ہے اور خاص طور پر جب آپ کا جواب آتا ہے توپھر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔محترم حضرت حکیم صاحب! ایک مرتبہ کسی جیب کترے نے میری جیب سے 5ہزار روپے نکال لیے‘میں اس وقت درود پاک پڑھ رہا تھا‘جب اس نے پیسے نکالے مجھے معلوم نہ ہوا مگر کسی دوسرے نے دیکھ کر اسے پکڑ لیا اور درود پاک کی برکت سے میرے پیسے بچ گئے۔ آقائے دوجہاں ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ درود پاک غم ختم کردیتا ہےاور رزق بڑھاتا ہے۔ (محمدصابر‘ ہری پور)