Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ پر اپنی خاص رحمت ہمیشہ نازل فرمائیں‘ آپ کی زندگی‘ جان‘ مال میں ہمیشہ برکت عطا فرمائیں اور آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم فرمائے ۔ آمین! ۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتا تھا‘ جس کی تنخواہ بہت کم تھی‘ گھر میں کمانے والا میں اکیلا آدمی ہوں‘ والدین‘ بیوی‘ بہن‘ بھائی اور تین بچیوں کی کفالت میرے ذمے ہے۔ پریشانی یہ تھی کہ اس تنخواہ میں گزارہ بہت ہی مشکل سے ہورہا تھا۔ میں نے عبقری سے ایک وظیفہ پڑھا جو کہ یہ تھا کہ ہر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف درمیان میں 1111 دفعہ  اور پھر گیارہ دفعہ سورۂ مزمل پڑھنی تھی۔ الحمدللہ! میں نے یہ وظیفہ پڑھا ابھی بیس دن ہی پڑھا تھا مجھے ایک اس سے بڑی فرم سے جاب کی آفر آگئی جس کی تنخواہ اس سے بہت بہتر ہے۔(محمدخرم شہزاد انصاری)