محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس اعصابی طاقت‘ مردانہ طاقت‘ کمر کی طاقت‘ ٹانگوں پٹھوں کی طاقت کیلئے ایک آزمودہ نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ھوالشافی: دیسی گھی گائے آدھ کلو‘ شہد آدھ کلو‘ موصلی سفید پانچ تولہ‘ انڈا دیسی زردی 12 عدد۔ ترکیب: پتیلی میں گھی ڈال کر ایک منٹ بعد شہد ڈال کر تین منٹ بعد انڈوں کی زردی ڈال کر مسلسل پانچ منٹ تک ہلاتے رہیں۔ اس کے بعد موصلی سفید شامل کرکے دو منٹ پکائیں۔ اتار کر ٹھنڈا کرکے محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ صبح وشام کھانے کے بعد استعمال کریں۔ چند ہفتے متواتر استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔(خالد بھٹی‘ احمد پور شرقیہ)