محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ ایک آزمودہ عمل پیش خدمت ہے۔میرے دانت میں بہت شدید درد ہوتا تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی‘ دوا کھانے سے صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ میں نے ہروقت چھینک کے بعد پڑھنے والی دوا پڑھنی شروع کردی ۔ جب یہ پڑھنا شروع کیا تو آج تک دوبارہ دانت درد نہیں ہوا ۔ الحمدللہ! (ہمشیرہ احمدعلی)