Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سے آپ کے ساتھ سلسلہ جڑا‘ اللہ سے رابطہ بڑھا‘ اللہ کی طرف سے کوئی وسوسہ‘ کوئی ڈر کچھ پریشانی نہیں‘ ہر وقت ایک یقین ہے کہ اللہ ساتھ ہے۔ ہروقت‘ ہر مشکل میں ‘ ہر پریشانی میں بلکہ مجھے لگتاہے اب میں پریشان ہوتی ہی نہیں ہوں اور کوئی پریشانی کبھی مجھ پر آہی نہیں سکتی۔ جن دنوں سیلاب آیا‘ میں پریشان تھی کہ لوگ ڈوب جائیں گے‘ لوگ کیا کریں گے‘ میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ سورۂ مزمل لگاتار تین دن پڑھ اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھنی ہے۔ ایک ہی نشست میں۔ اس سے پریشانی‘ مشکل حل ہوجائے گی‘ انشاء اللہ۔ میں نے دو دن ہی پڑھی اور دونوں دن بارش رک گئی تھی۔ مجھے جب بھی کوئی معاشی یا گھریلو پریشانی ہوتی ہے میں یہی درج بالا عمل پڑھتی ہوں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (عمارہ سلیم)