Search

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گھر میں سکون نام کی کوئی چیز میسر نہیں تھی‘کسی نہ کسی دکھ اور تکلیف کا سامنا رہتا تھا۔ہمیں کسی نے آپ کی روحانی محافل میموری کارڈ کے ذریعے دیں ۔زندگی میں تسبیح ‘اعمال اور ذکر کی نعمتیں ملنے لگیں۔پریشانیاں کم ہونے لگیں۔اس کے بعد تسبیح خانہ لاہور میں آکر شب جمعہ کی روحانی محافل میں حاضری دینا شروع کر دی۔اللہ نے کرم کر دیا‘ گھر میں سکون آگیا‘مسائل حل ہونا شروع ہو گئے۔بیماریوں نے گھیر رکھا تھا‘لاکھوں روپے بیماریوں کے علاج میں خرچ ہو چکے تھے مگر روحانی محافل مسلسل سننےاور یا حفیظ یا سلام کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے شفاء کاملہ عطا فرمائی۔عزت برکت اور بیماریوں سے شفاء نصیب ہوئی ہے‘اللہ آپ کو جزائے خیر اور عمر میں برکت عطا فرمائے‘آمین۔(ثمینہ یاسمین‘ لاہور)