محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میری بیٹی کی عمر 8 سال ہے۔ اس کاپیدائشی سینہ کمزور ہے اور سردی کے موسم میںہر سال سینے کے ڈاکٹر سے دوائی لے کر استعمال کرواتے ہیں۔ ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ سینے کا انفیکشن ہے۔صبح کا ناشتہ نہیں کرتی‘ سکول میں پڑھتی ہے۔ بازاری چیزیں چپس، پاپڑ، چاکلیٹ، برگر، پکوڑے سموسے ، گوشت ، بریانی شوق سے کھاتی ہے۔دن بدن کمزور ہو رہی ہے‘ کوئی دوا تجویز فرما دیں۔
مشورہ: بازاری اور غیر معیاری اشیاء سے پرہیز کے ساتھ بیٹی کو یہ نسخہ استعمال کروائیں۔ ھو الشافی: ست ملٹھی، ہلدی، گوند کتیرا اور شکر تیفال ہر ایک 10 گرام لے کر کوٹ پیس کر 3گرام دن میں تین سے چار بار ہمراہ پانی دیں۔