محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرا وزن بہت زیادہ ہے۔ دن بہ دن مزید بڑھ رہا ہے۔ میری عمر صرف گیارہ سال ہے اور میرا وزن ساٹھ کلو ہو چکا ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ میرا قد بھی بہت چھوٹا ہے۔ (ماہ نور، لاہور)
مشورہ: آپ کی عمر کھیل کود کی ہے۔ روزانہ کم ازا کم دو گھنٹے کھیل کود میں حصہ لینا چاہیے۔صبح و شام رسہ کودیں‘سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں‘ آئس کریم‘چاکلیٹ‘ میٹھی چیزیں‘ بیکری کی اشیاء‘ فاسٹ فوڈز‘ سافٹ ڈرنک اور جنک فوڈز سے پرہیز کریں۔ اگر کوئی ایسی چیز کھانے کو دل چاہے تو والدہ سے کہہ کر گھر میں بنو ا کرکھائیں وہ بھی مہینے کوئی ایک آدھ بار اس سے زیادہ نہیں۔اگر آپ نے ان باتوں پر چند ہفتے ‘ چند مہینے عمل کرلیا تو آپ کا وزن بالکل نارمل ہوجائے گا۔ انشاء اللہ ‘ اس عمر میں کسی قسم کی وزن کم کرنے دوا استعمال نہ کیجئے۔