Search

محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !ایک ڈیڑھ سال سے میرا سر بہت چکراتا ہے۔ میرے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔ سر نیچے کرنے سے بھی چکرآنے لگتے ہیں۔ ویسے بھی اکثر سر چکرانے لگتا ہے۔ اگر زبان سے کچھ بولوں تب بھی چکر آنے لگتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی پینے سے بھی چکر آتے ہیں۔ یاد داشت بھی کمزور ہو رہی ہے۔ چکر آنے سے دل میں بھی بہت گھبراہٹ ہوتی ہے۔ بعض دفعہ پورا پورا دن بھی سر گھومتا رہتا ہے ۔ کھانسنے، ریشہ نکالنے اور تھوکنے سے بھی چکر آتے ہیں۔ دل بہت کمزور ہے ‘کسی سے بات کرنے کا حوصلہ نہیں ہوتا جسم کانپنے لگ جاتا ہے۔ مہینے میں دو تین بار نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔ میری عمر 39 سال ہے ۔ بال بھی سفید ہوتے جا رہے ہیں۔ (ابرہیم، لاہور)

مشورہ:  دماغی کمزور کے لئے عبقری دواخانہ نے سالہا سال کے تجربات کی بنیاد پر’’ روشن دماغ‘‘ ’’خاندانی راز شفا‘‘کے نام سے یہ دو ادویات متعارف کروائی ہیں۔ آپ یہ ادویات لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔ مزید نزلہ زکام اور بلغم کیلئے عبقری دواخانہ کا ’’جوش جوشاندہ‘‘ چند دن‘ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔