محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرا بیٹا جس کی عمر ابھی پانچ سال ہے بہت ضدی ہے‘ ہر وقت روتا ہے۔ چھوٹی سی عمر میں کہیں سے گالیاں سیکھ لی ہیں گندی گالیاں دیتا ہے۔ مجھے کوئی عمل بتا دیجئے میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کی زندگی خراب نہ ہو اور یہ اچھا انسان بنے۔( شائستہ معاذ، ٹوبہ ٹیک سنگھ) جواب: اللہ جل شانہ کے صفاتی ناموں میں کائنات کے راز اور طاقتیں پوشیدہ ہیں۔آپ اپنے بیٹے کو فرمانبردار اور اچھا انسان بنانے کے لئے روزانہ ایک ہزار مرتبہ یَا شَھِیْدُ پڑھ کر اس پر دم کر دیا کریں۔ ان شاء اللہ اس کا دل فرمانبرداری اور نیک کاموں کی طرف راغب ہو جائے گا۔