Search

میری عمر تقریباً 41 سال ہے۔ میں ریح بادی کا مریض ہوں۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے گھٹن ہوتی ہے‘یوں محسوس ہوتا ہے جسم میں جان نہیں ہے طبیعت بے چین ہو جاتی ہے، دل چاہتا ہے کہیں بھاگ جائوں، کبھی دل چاہتا ہے جانوروں کی طرح شور کروں۔ بار بار اپنی نبض دیکھتا ہوں سفر میں جانے گھبراتا ہوں۔ کسی ہجوم ، شادی، خوشی غمی، بازار اور جنازہ وغیرہ پر طبیعت بوجھل اور بے چین ہو جاتی ہے۔اللہ نے ہر نعمت اولاد، رزق سے نوازا ہے لیکن مجھے اس مسئلے کا حل بتا دیجئے۔ میرے لئے کوئی دوا یا دعا تجویز فرمائیں اللہ آپ کو سدا شادو آباد رکھے۔ آمین (احمد یار، نواب شاہ) 

مشورہ: آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔ ہر انسان کو اللہ نے مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ آپ خود کو کسی سے کمتر مت سمجھیں ۔اپنے آپ کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کریں‘ ذہن کو ہمیشہ مثبت سوچوں میں مگن رکھیں۔ ذہنی پریشانی اور ڈیپریشن کے حملوں سے نجات کے لئے کچھ عرصہ مستقل مزاجی کے ساتھ عبقری دواخانہ کا سکون افزاء سیرپ اور ڈیپریشن پیکیج استعمال کریں۔