Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میرا بھائی رات کو سوتے ہوئے ڈر جاتا ہے۔ نیند میں عجیب آوازیں نکا لتا ہے‘ اسے ڈرائونے خواب آتے ہیں۔ پہلے تو ہم اس کا وہم سمجھتے رہے لیکن اب تو معاملہ بہت بڑھ گیا ہے ‘ اس کے جسم پر ناخنوں کے نشان ہوتے ہیں جیسے کسی نے نوکیلی چیز سے جسم پر لکیریں لگائی ہوں۔ جب یہ نیند میں ہوتا ہے اس وقت کوئی چیز سینے پر وزن ڈالتی ہے اور سانس بند ہو جاتا ہے۔ ہم مختلف عاملوں کے پاس گئے سب یہی کہتے ہیں کہ اس پر سخت جادو کے اثرات ہیں۔ ہمیں کوئی عمل بتائیں جس سے یہ جادو ختم ہو جائے۔( ابرارسعید، کامونکی) جواب: تما م گھر والے مل کر یہ دعا ایک سوا لاکھ مرتبہ مکمل کر لیں ۔یہ دعا جادو جنات کے لئے ننگی تلوار ہے‘ یقین اور دھیان کے ساتھ یہ عمل کریں‘ جادو جنات جل کر راکھ ہو جائیں گے۔ اَللّٰهُمَّ إنَّا نَجْعَلُكَ في نُحُوْرِهِمْ، وَنَعُوْذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ